ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گجرات کے وزیر داخلہ کے مطابق ای وی ایم کامطلب’ایچ ووٹ فا ر مودی‘!

گجرات کے وزیر داخلہ کے مطابق ای وی ایم کامطلب’ایچ ووٹ فا ر مودی‘!

Tue, 13 Mar 2018 21:45:15    S.O. News Service

گاندھی نگر 13؍مارچ (ایس او نیوز) ملک میں گزشتہ کچھ عرصے سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے بارے میں بھاری اعتراضات چل رہے ہیں اور بی جے پی کو ہرجگہ جوجیت مل رہی ہے اس کے پیچھے اس مشین کی ہیاکنگ کرنے والوں کا ہاتھ بتایا جارہا ہے۔ ایسے میں گجرات اسمبلی میں وزیر داخلہ پردیپ سنہا جڈیجا نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے بارے میں ایک عجیب تشریح کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام نے اس کا مطلب ’ایچ ووٹ فار مودیEach vote for Modi‘(ہر ایک ووٹ مودی کے لئے ) سمجھا اس لئے بی جے پی کو جیت دلائی۔

جڈیجہ نے کہا کہ ’’گجرات ملک میں اگر نمبر ایک کے مقام پرہے تو اس میں یہاں کے انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کا بڑا ہاتھ ہے۔ووٹرس کے اندر بیداری لانے میں شعبۂ اطلاعات پوری طرح مصروف ہے۔اس سے ووٹروں کی شرح فی صد بڑھ گئی ہے۔انتخابات کے نتائج آتے ہی کانگریس کے اپوزشن لیڈران ای وی ایم اور وی وی پیاٹ(Voter Verifiable Paper Audit Trail)پر اعتراضات شروع کردیتے ہیں۔مگر عوام (ووٹرس) نے بی جے پی کو اقتدار پر لانے کے لئے ای وی ایم کا مطلب ایچ ووٹ فار مودی‘ لیا ہے۔
 


Share: